ذی الحج کا چاند کل نظر آنے کے امکانات کم

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چیئرمین مفتی منیب کی سربراہی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل 22 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوگی اور 22 اگست کے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے