حج کوٹے میں کمی اگلے حج پر ختم کرنے کا اعلان

عبدالناصر مہمند

لاہور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

masjid Alharam

حج کوٹے میں 20فیصد کمی آئندہ حج کے بعدختم ہو جائے گی،،، 9ماہ میں ایک کروڑ20لاکھ افراد نے عمرہ کیا۔

مسجد الحرام کی توسیع کے پیش نظرسعودی حکومت کی طرف سے 2012ءمیں تین سال کے لئے مقامی حاجیوں کی تعداد میں 50فیصد اور دوسرے ملکوں سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں 20 فی صد کمی کرنے کی مدت اس حج کے بعد ختم ہو جائے گی اور حج کے بعد تمام ملکوں کے کوٹے بحال ہو جائیں گے ۔

سعودی گزٹ کے مطابق مسجدا لحرام کی توسیع کا منصوبہ اس حج سے پہلے مکمل ہو جائے گا جس کے نتیجے میں یہاں بیک وقت 20لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے –

مسجد الحرام کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدا لرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ پچھلے سال نومبر میں شروع ہونے والے رواں عمرہ سیزن کے دوران9ماہ کے عرصے میں سعودی عرب کے اندر اور مختلف ملکوں سے آنے والے ایک کروڑ 20لاکھ مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔

انتظامیہ کے ملازمین کے ساتھ دعوت عید ملن کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد نے رمضان المبارک کے دوران عمر ہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں واقع 110سفارتی مشنوں کے ذریعے عمرہ کے 58لاکھ 80ہزار ویزے جاری کئے گئے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے