این اے 120: پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہرفوج تعینات ہوگی

این اے120میں ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہرفوج تعینات ہوگی،الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع کوخط لکھ دیا جس کے مطابق فوجی جوان 17ستمبر کےضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی ختم ہونےتک تعینات رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نےاین اے120میں ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی کاحکم دےدیا ،الیکشن کمیشن نےوزارت دفاع کوخط لکھ کرفوج تعیناتی کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کےجوان ووٹوں کی گنتی ختم ہونےتک تعینات رہیں گے۔

ریٹرننگ افسرنےبھی الیکشن کمیشن سےفوج تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

لاہور کے حلقہ این اے 120 کا انتخابی معرکہ 17 ستمبر کو ہوگا،جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نوازہونگی جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں ہیں ۔

سن 2013ء میں اس حلقہ سے نواز شریف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دی تھی ، این اے 120 حلقہ 95 کے بیشتر علاقوں پر مشتمل تھا لیکن اب اس میں حلقہ 96 کے بہت سے علاقے بھی شامل ہیں۔

یہ حلقہ اب اولڈ سٹی سے ملحقہ علاقوں بند روڈ ، ساندہ ، بلال گنج ، کرشن نگر ، مال روڈ ، انارکلی ، مزنگ ، بیڈن روڈ ، ہال روڈ اور کوپر روڈ جیسے علاقوں پر محیط ہے ۔ یہاں پر بسنے والے بیشتر لوگ بھارتی پنجاب سے ہجرت کر کے آباد ہوئے ہیں۔

85 ء کے غیر جماعتی انتخابات میں جن لوگوں نے کامیابی حاصل کی وہ جونیجو حکومت کا حصہ بنے ۔ 1988ء کے جماعتی انتخابات میں میاں نواز شریف نے یہاں سے کامیابی حاصل کی جس کا تسلسل 2013ء تک برقرار رہا ۔ شریف خاندان یہاں سے مسلسل 8 مرتبہ کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے