لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ2فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ اس دوران پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عثمان، عمیر،عاطف اور نوید کے نام سے ہوئی۔ڈاکو نارروال اور کاہنہ کے رہائشی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران دوڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دوروز قبل عید کے لئے جانور خریدنے کے لئے جانے والے نوجوان کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔