پشاور، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1900سے متجاوز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار سے اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کاسلسلہ بدستورجاری ہے، ڈینگی نے خاتون سمیت 2دومزیدافراد کی جان لے لی جسکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1900سے تجاوزکرگئی۔

اسپتالوں میں180سے زائد ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ،سرکاری طور پرمرض سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہو گئی۔

وباءپر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام محکموں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ذمہ داریاں سونپ دیں ۔

اسپتالوں کو اضافی مچھردانیاں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں اقدامات مزیدبہتر بنانے اورڈینگی کے مریضوں کیلئے اضافی وارڈز قائم کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈینگی رسپونس یونٹ کےمطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز1078 افراد کا معائنہ وٹیسٹ کیا گیا جس میں 184افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی، 97 افراد کو داخل کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے