پی پی نے کبھی انتقامی کارروائی اور کرپشن نہیں کی ،زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نےکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی،پارٹی نے کبھی کرپشن کی اور نہ ہی اس کی حوصلہ افزائی کی،میں چاہتا تو میاں صاحب کو پنجاب کی حکومت نہ دیتا لیکن پھر مشرف کو نہ نکال پاتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کےد وران آصف زرداری نے شریف برادران پر نام لئے بغیر وار کئے ،کہامیری ان سے جنگ شروع نہیں ہوئی،ناراض بھی نہیںہوں، میں تو ان کی مدد کررہا ہوں،جو کچھ جسٹس کھوسہ نے ان کے بارے کہہ دیا اس سے بڑی بات تو کوئی لکھ نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر تمام کیسز سیاسی طور پر بنائے گئے،میں جیل کر بیٹھ کر بھی مقدمے لڑتا رہا ،نیب کا اپنا مائنڈ سیٹ ہے، میں عدلیہ سے نہیں لڑتا ان کے ساتھ بھاگتا ہوں جب تک وہ تھک نہ جائیں،سابق صدر غلام اسحاق خان کے دور میں مجھ پر 12 مقدمات بنائے گئے ،سب مقدمات جیل میں بیٹھ کر لڑے۔

سابق صدر نے کہا کہ میں پنڈی آتا نہیں ہوں اور بی ایم ڈبلیو کیس آجاتا ہے،مجھے ایم پی او کے تحت بند کیا گیا دیگر کیسز میں قید رکھا گیا ،مشرف صاحب کے دور میں بھی مجھ پر دو ریفرنسز مزید بنائے گئے۔

آصف زرداری کا کہناتھاکہ عمران خان نے آج تک جیل نہیں کاٹی وہ وہاں ہوکر آئیں گے تو پھر دیکھیں گے،میری نظر میں آئندہ الیکشن میں آزاد امیدوار زیادہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ہم نے 1973 کا آئین بحال کرکے نیاآئینی پیکیج تو دے دیا ،ہمارے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ،پارٹی میں تن تنہا کوئی فیصلہ نہیں لے سکتا اور نہ ہی کوئی بلاول کو ناں کہہ سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے