لاہور؛پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے نوجوان کی لاش برآمد

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تین سے چار دن پرانی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈکیمپس ہاسٹل سے نوجوان طالبعلم کی تین سے چار دن پرانی لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

مقتول منصور اردوڈپارٹمنٹ کاطالبعلم ہاسٹل کےکمرہ نمبر168 میں رہتاتھا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے شفیق آباد میں نوجوان نے فائرنگ کرکے ہمسائے کوقتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اویس عرف ٹونی ن لیگی خاتون کونسلرکا بیٹا ہے جس کا اپنے ہمسائےنعیم سےقربانی کا بیل گلی میں باندھنےپر جھگڑا ہوا۔

ملزم نےفائرنگ کرکےنعیم کو قتل کر دیااورفرارہوگیا۔

پولیس نے مقتول نعیم کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے بھجواکر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے