خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض چل بسا

پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض چل بسا جس سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار931تک پہنچ گئی ہے ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں حفیظ الرحمٰن پلوسی کا رہائشی ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق اب تک 3ہزار 346افراد کو علاج معالجے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق بدھ کے روز صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں 1693 افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں 312افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 118مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جس کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج افراد کی تعداد 720تک جا پہنچی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے