امریکی خلاء باز ریکارڈ 665 دن گزار کر زمین پر لوٹ آئیں

امریکی خلاباز پیگی وٹسن ریکارڈ 665 دن خلاء میں گزار کر زمین پر لوٹ آئیں۔

56 سالہ پیگی وٹسن دیگر دو خلاء بازوں کے ہمراہ 18 نومبر 2016 کو قازقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق امریکی خلائی طیارہ وسطی قازقستان کے میدان میں اُترا۔

[pullquote]پیگی نے 9 ماہ سے زائد کا عرصہ خلائی اسٹیشن پر گزارا، جو ایک ریکارڈ ہے۔[/pullquote]

پیگی وائٹ سن سے پہلے امریکی خلا باز جیفری ولیمز نے خلا میں زیادہ دیر تک رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے خلاء میں 534 دن، 2 گھنٹے اور 48 منٹ گزارے تھے۔

امریکی خلاباز پیگی وٹسنPeggy Whitson

پیگی نے جیفری ولیمز کا ریکارڈ رواں برس 24 اپریل کو توڑا تھا۔

انہوں نے اپنے مشن کے دوران چار بار خلائی چہل قدمی کی اور تحقیقی کام مکمل کیا۔

ایک امریکی اور ایک روسی خلاء باز بھی پیگی وٹسن کے ساتھ زمین پر لوٹے ہیں۔

پیگی وٹسن کا تعلق امریکی ریاست آئیووا سے ہے، جنہوں نے بائیو کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی ہے۔

انہوں نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے ساتھ 1980 سے کام کرنا شروع کیا، وہ ناسا کے متعدد منصوبوں میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دے چکی ہیں۔

پیگی پہلی وہ خاتون ہیں، جنہوں نے 2007 میں دوسری مرتبہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی کمانڈ سنبھالنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کیا۔

اس کے علاوہ 2002 میں وہ خلاء میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے