بھارت میں سینئر خاتون صحافی کا قتل

بھارت میں نامعلوم افراد نے سینئرصحافی خاتون گوری لنکیش کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔

خاتون صحافی کو بینگلورو میں ان کے گھر میں قتل کیا گیا، گوری مقامی میگزین کی ایڈیٹر تھیں اور ہندو انتہا پسندانہ سیاست ، دائیں بازو کی تنظیموں اور نسلی فسادات پر بڑی تنقید کرتی رہی تھیں ۔

گوری نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف آرٹیکل چھاپنے پر 2008 میں چھ ماہ کی قید بھی کاٹی ۔

ان کے قتل کی خبر کے بعد پورے ملک میں زبردست غصہ کی لہر ہے۔ گوری ایک ایسی بے خوف صحافی تھیں جنہوں نے سماج کی ہر برائی کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنی تمام صلاحیتیں ہمیشہ سماج کی اچھائی کے لئے استعمال کیں۔

ذرائع کے مطابق انہیں حال ہی میں کچھ دھمکیاں بھی ملی تھیں جبکہ کرناٹک کے ڈی جی پی روپک دتا نے ایسی کسی بھی بات سے انکار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے