طوفان اِرما نے کیریبین جزائرمیں تباہی مچادی،ہلاکتیں 7 ہوگئیں

سمندری طوفان ارما نے پورٹو ریکو میں تباہی مچادی،6 لاکھ افراد بجلی سے محروم جبکہ50 ہزار افراد پانی کی قلت کا شکار ہوگئے، جزیرہ باربڈا 95 فیصد تباہ اور3جزیروں میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بحراوقیانوس کا سب سے طاقتور طوفان ارما پورٹو ریکو سے ٹکراگیا ،6لاکھ افراد بجلی سے محروم،50 ہزار افراد پانی کی قلت کا شکارہیں۔ کیریبین جزائرمیں 7افرادہلاک،متعددزخمی ہوگئے۔

فرانس کےزیرانتظام جزائرمیں6،باربڈاکےجزیرےمیں1شخص ہلاک ہوا،کیریبین جزیرہ باربڈا95فیصدتباہ اورملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔

ارما طوفان ڈومینیکن ری پبلک کی طرف بڑھ رہا ہے، ہفتے کوامریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کاخدشہ ہے،سمندری طوفان ارما ہفتہ یا اتوار کے روز امریکاکی حدودمیں داخل ہوجائےگا۔

بحراوقیانوس میں بننے والےایک اور طوفان’جوز‘ نے بھی شدت اختیارکرلی۔ جنوب مغربی خلیج میکسیکومیں بھی،طوفان کاٹیا زور پکڑنے لگا ۔

کیٹیگری 5 کا طوفان ارما،اپنے راستے میں ہر شے،بستی ،آبادی کو تہس نہس کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔

طوفان فرانس کےزیرانتظام جزائرسینٹ بارٹس،سینٹ مارٹن سےٹکراگیا،295 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار والے سمندری طوفان ارما سےکیریبین جزیرہ باربڈامکمل طورپرتباہ ہوگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے