بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ ملک بھر کے طلبہ کےلیے مثال بن گئے.

علم ایک قوت ہے ۔ مہذب معاشروں میں تعلیمی ادارے ہی طاقت کے اصل مرکز ہوتے ہیں ۔

اسلام آباد کی بستی جی الیون ٹو کے اس پرائمری اسکول میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 17 طلبہ نے اپنا علم اور تجربہ نئی نسل کے ساتھ شئیر کرنے کیلئے ڈیرا ڈال رکھا ہے جس کا انتظام تعلیم کیلئے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے ادارے کمپینین ٹرسٹ نے کیا ۔

اساتذہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ انہوں نے بچوں کو جہاں ریاضی ، سائینس اور انگریزی سکھائی وہیں بچوں کی شخصیت میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں معاشرے کا مہذب شہری بنانے کی تربیت کی ۔
بحریہ یونیورسٹی کے طلبہ کہتے ہیں کہ دیگر جامعات کے طلبہ بھی اپنی چھٹیاں ایسے بچوں کے ساتھ گذاریں جن کے والدین ٹیوشن فیس برداشت نہیں کر سکتے تاکہ ایک فلاحی معاشرے کی بنیاد مضبوط کی جاسکے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے