کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ

لاہورکےحلقےاین اے120کےضمنی الیکشن کےلیےمسلم لیگ ن نے اپنی امیدواربیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں مزیدتیزی لانےکا فیصلہ کرلیا۔

بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر کے علاج کے سلسلے میں لندن میں ہیں،جہاں ان کے2آپریشنز ہو چکے ہیں،ان کی انتخابی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق انتخابی مہم میں مزید تیزی لانےکےلیے نئی سیاسی حکمت عملی طے کی گئی ہے،جس کے تحت ن لیگ یوتھ ونگ کے عہدےدار شہر بھر میںہوائی جہاز کے ذریعے 6 لاکھ انتخابی پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے