پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ کا دوسراراؤنڈ آج اسلام آباد میں ہوگا

پاک افغان ٹریک ٹو ڈئیلاگ کا دوسرا راؤنڈ 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، ان مذاکرات کا پہلا دور کابل میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین بداعتمادی کی فضا ختم کرنے اور باہمی تعاون اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ٹریک ٹو، ون پوائنٹ فائیو، ڈائیلاگ میں پاک افغان امور پر عبور رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے جو دونوں ہمسایہ اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان مسائل و مشکلات کی نشاندہی اور معاملات کے حل کی تجاویز پیش کریں گے۔

ٹریک ٹو ون پوائنٹ فائیو ڈائیلاگ کا مقصد جہاں پاک افغان تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز ہیں۔

وہا ں علاقائی سیکورٹی ، سرحدی انتظام، پاک افغان انٹیلی جنس و عسکری تعاون، غیر ریاستی عناصر کی سرکوبی، معاشی تعاون ، معاشرتی روابط اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو اور اعلامیے کی صورت سفارشات ہیں۔

کابل میں منعقدہ گزشتہ راؤنڈ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پراکسی وارز کا میدان کارزار نہیں بننا چاہیے بلکہ دیگر ممالک کے مابین روابط اور تعاون کے لیے ایک پل کا کردار اد کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے