’کالعدم تنظیموں پر پابندی لگانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں موجود کالعدم تنظیموں کی نگرانی اور ان کے خلاف کارروائی کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے بشمول ان تنظیموں کے جو نامزد ہونے کے بعد نئے ناموں کے تحت بحال ہوئیں۔

سینٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی نگرانی میں وزارت داخلہ کے کردار اور متعلقہ ایجنسیوں کے نام جمع کرانے کا مطالبہ کیا تھا جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک میں موجود کالعدم تنظیموں کی نگرانی کرتی ہیں۔

سینیٹ کو اپنے تحریری جواب میں احسن اقبال نے بتایا کہ ’دہشت گرد تنظیموں کی نگرانی اور اقدامات کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، خفیہ ایجنسیوں کو کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا اختیار حاصل ہے، خفیہ ایجنسی وزارت داخلہ کو ان کالعدم تنظیموں سے متعلق باقاعدہ رپورٹس جمع کرواتی ہیں جو بعد میں نیکٹا اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے