بلوچستان کے علاقے تربت میں 4 لڑکیاں ندی میں ڈوب کر جاں بحق

کوئٹہ: ضلع تربت کی ہوشاب ندی میں پانچ لڑکیاں ڈوب گئیں جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئیں جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت میں پکنک کی غرض سے آنے والی فیملی کی 5 لڑکیاں ہوشاب ندی میں ڈوب گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق پانچوں لڑکیاں پکنک مناتے ہوئے ندی کے گہرے پانی میں چلی گئی تھیں جن میں سے ایک لڑکی کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر 4 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے