یاسمین راشد کا الیکشن کمیشن پرعدم اطمینان کا اظہار

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں۔

میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے میں بہت پرامید ہوں، الیکشن مہم کے دوران گھر گھر گئی، تحریک انصاف شاہی پارٹی نہیں عوام کی پارٹی ہے اسی لیے عوام سے کہوں گی اس بار سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 120 کا انتخابی میدان سج گیا، پولنگ شروع

ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں، (ن) لیگ والوں کے پاس جادوں کی چھڑیاں ہوتی ہیں جبکہ ہم 29 ہزار ووٹوں کیلئے ہائیکورٹ بھی گئے تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ شروع ہوگئی ہے جہاں حلقے کے 3 لاکھ 21 ہزار 786 ووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے