عمران خان سے متعلق سوال پر نبیل گبول آپے سے باہر

کراچی: عمران خان سے متعلق سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔
پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بدنظمی اور تلخی پیدا ہوگئی جب عمران خان سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سے متعلق سوال کیا جس پر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے اور سوال کرنے والے کو کہا کہ آپ بکواس کررہے ہیں۔

اس دوران پی پی پی رہنما اور صحافی برادی میں اچھی خاصی کشیدہ صورت حال پیدا ہوگئی تاہم پی پی پی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کیا۔ واضح رہے کہ 2013 میں نبیل گبول پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے تھے۔ 2016 میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں گرم رہیں تاہم رواں سال انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر واپس پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے