الیکشن ریفارم میں ترمیم کر کے (ن) لیگ نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ (ن) نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے اور یہ سب کچھ نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت دلوانے کے لئے الیکشن ریفارم بل کی شق میں ترمیم کر کے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ یہ سب نواز شریف کا سیاسی کرئیر دوبارہ شروع کرانے کیلئے کر رہی ہے حالانکہ نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہو چکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے