عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ آج سنایا جائے گا

الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔ اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر ایک اور درخواست پر بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 25 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابرکی متفرق درخواست پر بھی عمران خان کو کو آج جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں ،آئینی اداروں کی بالادستی پر یقین ہے۔ میرے وکیل ثقلین حیدر نے

جومعافی نامہ جمع کرایا،اس کی تائید کرتا ہوں توہین عدالت کا معاملہ ماضی کا قصہ بند ٹرانزیکشن ہے۔ سارا معاملہ پارٹی فنڈنگ کیس میں دستاویزات جمع نہ کرانے سے ہوا۔ الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرائی جا چکی ہیں ۔ الیکشن کمیشن 24 اگست کو جاری شو کاز نوٹس واپس لے۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا ۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ غیرمشروط معافی تو عمران خان کےوکیل نے مانگی تھی ۔

اس پرچیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نےکہا معافی عمران خان کی جانب سے ہی مانگی گئی تھی۔ عمران خان کو جاری شوکازنوٹس اوران کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔

اکبرایس بابر کے وکیل نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاعمران خان کو13 مواقع ملے لیکن ان کی جانب سے الیکشن کمیشن سے معافی کا ایک لفظ بھی نہ کہا گیا۔

اکبرایس بابر کے وکیل نے عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں ایک اوردرخواست دائر کرتےہوئے موقف اختیار کیا کہ
عمران خان نے کراچی میں 20 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور کہا الیکشن کمیشن نواز اور پیپلز پارٹی کا ہے ۔

اس نئی درخواست پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو آج جواب طلب کیا ہےجبکہ ان کے خلاف پہلے سے جاری توہین عدالت کیس کافیصلہ بھی آج ہی سنایاجائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے