امریکی صدر کے فیس بک پر الزامات بے بنیاد ہیں، مارک زکر برگ

سان فرانسسكو: دنیا کی مقبول ترین سوشل نیٹ ورکنگ سروس اور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امریکی صدر کو اعتراضات کے جواب میں کھری کھری سنادیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پر ان کے خلاف مسلسل مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فیس بک ہمیشہ سے ان کے خلاف رہی ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ کی یہ ویب سائٹ ان کے خلاف جعلی خبروں پر مبنی مواد کو پھیلاتی رہی ہے۔
ٹرمپ کےالزامات پرفیس بک کے بانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کو کرارا جواب دیا۔ مارک زکربرگ نے ٹرمپ مخالف مہم کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ایک ایسا سوشل پلیٹ فارم ہے جس پر سب کو اظہار رائے کے یکساں حقوق حاصل ہیں۔ اس سماجی فورم پر ہرایک کو اپنے خیالات، آئیڈیاز اور آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر کا یہ الزام کہ فیس بک ان کے خلاف ہے، سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی فیس بک پرامریکی انتخابات میں ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام لگا چکے ہیں جس کی مارک زکربرگ نے سختی سے تردید کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے