نواز کی پارٹی صدارت دل خوش کرنے کا بہانہ ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےنوازشریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دل خوش کرنے کے بہانے ہیں،سابق وزیراعظم کی سیاست ختم ہوچکی ،انتخابی اصلاحات کا بل مسترد کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی اور وہ ہمیشہ نااہل رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ 2017ء کو مسترد کردیا ہے ،بل کی شق 203 کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ پاکستان کی فوج ،عدلیہ کوقابل احترام ادارہ سمجھتے ہیں، نواز شریف نے آج جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کی نئی کوشش کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک دن بھی عوامی عہدہ نہیں رکھا ،ان کا کیس نوازشریف کے مقدمے سے بالکل مختلف تھا ،ہمارے چیئرمین نے 40 برس پرانی ایک ایک ٹرانزیکشن سامنے رکھ دی ،حنیف عباسی کا مقدمہ آج ختم ہوگیا۔
فواد چوہدری کا کہناتھاکہ عمران خان نے بینکنگ ٹرانزیکشن فراہم کی ہے قطری خط پیش نہیں کیا،نوازشریف کا اسٹیج سیکریٹری سعد رفیق ہے جو ڈھائی سال سے سپریم کورٹ کےحکم امتناع پر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے منی لانڈرر نوازشریف کےدائیں اوربائیں بیٹھے ہیں،ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی سے سب سے زیادہ فائدہ نوازشریف نے اٹھایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے