لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے دیا

پرچہ آؤٹ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا، وی سی یو ایچ ایس کو بھی برطرف کر دیا ہے: پنجاب حکومت نے انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی
لاہور: (آئی بی سی) ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کیلئے خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ منسوخ کر کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے انٹری ٹیسٹ لیک ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے ملازمین پیپر لیک کرنے میں ملوث ہیں، پرچہ آؤٹ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ وی سی یو ایچ ایس کو برطرف کر دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپر لیک ہونے کے ذمےداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ کینسل کر کے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے