وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر بیلا روس کے لئے روانہ ہو گئے ۔ کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا بیلا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
اس دورے پر وہ اپنے ہم منصب اور صدر سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ایوان نمائندگان اور ری پبلک کونسل کے چیئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف کو بیلاروس کی سٹیٹ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کا اعزاز بھی دیا جائیگا –
وزیراعظم پاکستان اور بیلا روس کے صدر مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔