ایک اوور کا اسپیل، حارث کا نیا عالمی ریکارڈ

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر حارث سہیل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کے جوہر دکھا کر اپنا انتخاب درست ثابت کر چکے ہیں اور اب انہوں نے باؤلنگ میں بھی ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل نے ایک اوور کے بہترین اسپیل کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی دوسری اننگز کے 26ویں اوور میں کپتان سرفراز احمد نے انہیں باؤلنگ کیلئے متعارف کرایا تو مہمان ٹیم نے سات وکٹ کے نقصان پر 95 رنز بنائے تھے۔

28 سالہ اسپنر نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر رنگنا ہیراتھ کو آؤٹ کرنے کے بعد چوتھی گیند پر وکٹوں کے عقب میں موجود سرفراز کی مدد سے مینڈس کو بھی چلتا کردیا۔

اوور کی آخری گیند پر انہوں نے نووان پرادیپ کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا جو وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کے جرم میں آؤٹ قرار دیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی جہاں سری لنکن ٹیم کی اننگز 96 رنز پر تمام ہوئی وہیں اوور میں اک رنز کے عوض تین وکٹیں لینے والے حارث نے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی اننگز میں ایک اوور کا سب سے بہترین اسپیل ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق ویسٹ انڈین بلے باز رام نریش سروان کے پاس تھا جنہوں نے 2002 میں بھارت کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں ایک اوور میں ایک رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے