لاہور: موٹرسائیکل سوار کا تیز دھار آلے سے خاتون پر حملہ

کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کی وارداتین ہوتی رہی ہیں اور ایک درجن سے زائد خواتین ان حملوں کا نشانہ بنی ہیں، تاہم اسی نوعیت کی ایک واردات آج لاہور میں بھی ہوئی ہے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ کی پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے حملہ کر کے ایک خاتون کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا۔
چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شکیلہ نامی خاتون پر حملہ کیا گیا،45سالہ خاتون 3روز پہلے سعودیہ سے بیٹے کا رشتہ کرنے پہنچی تھیں۔
خاتون کو تیزدھار آلے سے ٹانگ اور کمر پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں 22 ٹانکے لگے۔
زخمی خاتون شکیلہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں، حملہ آورنے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جسے پہچاننے سے قاصر ہیں۔
زخمی خاتون نے حملے کے حوالے سے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے