ائربیگز میں خرابی، ڈائملر نے 10لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں

گاڑیوں کے ائربیگز میں خرابی ،جرمن کمپنی ڈائملر نے دنیا بھر سے 10لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں۔منگوائے جانے والی کاروں میں مرسیڈیس بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ڈائملر کا کہنا ہے کہ واپس کاروں میں خراب کیبل کی وجہ سے ائربیگز بلاوجہ باہر آجاتے ہیں۔ ائربیگ کے مسئلے کو حل کرنے کے بعد کاریں واپس بھجوادی جائیں گی۔
ترجمان ڈائملر نے بتایا کہ برطانیہ سے4 لاکھ مرسیڈیس گاڑیاں واپس منگوائیں ہیں، امریکا سے 4لاکھ 95ہزار مرسیڈیس گاڑیاں واپس منگوائیں ہیں۔

ترجمان مرسیڈیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی گاڑیاں نومبر 2011سے جولائی2017 تک فروخت کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے