جمہوریت میں ہر شخص کو رائے دینے کا حق ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ہر شخص کو رائےدینے کا حق ہوتا ہے، ریاض پیرزادہ کی رائے کا احترام ہے لیکن انھیں جنرل کونسل کے اجلاس میں بات کرنی چاہیے تھی، سابق وزیراعظم کے جانے سے ملک اور معیشت پر اثر پڑا، حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام انتخابات میں کریں گے ۔
سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ان کی ترجیح ہے، 2018 میں خوشحال اورترقی کرتا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے، حکومت کی کارکردگی مجموعی ہوتی ہے، فیصلہ عوام کرتے ہیں۔
ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا، عوام فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، تاریخ فیصلہ کرے گی، غیر جمہوری فیصلوں کے اثرات فوری آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خود کار اسلحہ ختم کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے شریف خاندان یا مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے