بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف، عملہ ملوث

ملتان: جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں طلبہ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ شامل ہے۔

ریذیڈنٹ آفیسر راؤ مقرب کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر تمام ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا تھا جب کہ یونیورسٹی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے انکشاف کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے