بشریٰ بٹ نمائندہ خصوصی
آئی بی سی اردو پشاور
. . . .
صوابی سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ ننھی نایاب نے دوڑ کے عالمی مقابلے میں حاصل کیا گیا کانسی کا تمغہ پشاور اسکول کے شہید بچوں کے نام کر دیا ۔
ننھی نایاب تیسری جماعت کی طالبہ ہے اور ایک ہاتھ سے معذور ہے ۔ اس نے معذوری کو کمزوی بنانے کے بجائے حوصلے اور توانائی میں بدل ڈالا ۔
نایاب نے لاس اینجلس اولمپیکس میں معذور بچوں کے درمیان 200 میٹر دوڑکے عالمی مقابلے ميں نماياں پوزيشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا
لاس اينجلس اولمپیکس کے200 ميٹردوڑميں کانسي کا تمغہ اپنے نام کرکے سب کوحيران کرديا۔۔
نایاب کا والد محنت کش ہے اور وہ چاہتا ہے کہ صوابی میں معذور بچوں کے لیے فلاحی مرکز بنایا جائے ۔
نایاب نے اعزاز تو حاصل کر لیا ہے کہ لیکن ابھی تک ملک کی کسی اہم شخصیت نے بچی کو مبارک باد دی اور نہ ہی رابطہ کیا لیکن ننھی نایاب نے اپنا کانسی کا تمغہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہيد بچوں کے نام کرديا ہے۔