ایسا خطرناک آپریشن جس میں بچے کے سر کی ہڈی کو متعدد حصوں میں علیحدہ کیا گیا

کارڈف: غیرمعمولی بیماری کا شکار بچے “لیوہچنسن ” کی کھوپڑی کی ہڈی کو متعدد حصوں میں علیحدہ کیا گیا اور پھر آہنی بولٹس کی مدد سے جوڑا گیا۔
برطانیہ کے جزیرے ویلز کے شہر کارڈف سے تعلق رکھنے والے 5 سالا لیو ہچنسن ایک ایسی غیرمعمولی بیماری کرانیوکرانیوسی نوسٹوسیس (CRANIOSYNOSTOSIS) کے ساتھ پیدا ہوا، اس بیماری میں کھوپڑی کی نشوونما غیرمعمولی طورپراگلے اور پچھلے حصے سےبڑھنے لگتی ہے جس سے دماغ پردباؤبڑھنے لگتا ہےاور مریض بینائی سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر پیچیگیوں کا بھی شکار ہوسکتا ہے۔

لیوہچنسن کی ماں جورجیا کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی اولاد کے ساتھ اس بیماری کی خبر نے بہت دلبرداشتہ کیا ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ گزرتے وقت کے ساتھ لیو کی بینائی ضائع ہوجائے گی جبکہ دیگردماغی پیچیدگیوں کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔
جورجیا کا کہنا تھا کہ لیو کی پہلی سرجری 7 ماہ کی عمر میں کی گئی تھی پہلی سرجری کے دوسال بعد لیو کے اعصاب پر ورم ہونے لگا جو خطرناک علامت تھی۔ علامات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرزنے لیوکا دوسرا آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا آپریشن کے بعد لیو کی کھوپڑی کی ہڈی کو متعدد حصوں میں علیحدہ کیا گیا اور پھر آہنی بولٹس کی مدد سے جوڑا گیا۔

لیو کی ماں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزنے کھوپڑی کی دونوں جانب کی ہڈیوں میں ایک سلائڈر نصب کیا اور دن میں دومرتبہ ان سلائڈرز کو ایک خصوصی اوزار کی مدد سے حرکت دینے کی ذمہ داری لگائی تاکہ دماغ پر پڑھنے والے بوجھ کو ضائع کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 28 دن میرے زندگی کے ناقابل فراموش دن تھے جو بہت تکلیف میں گزارے لیکن ڈاکٹرزکی محنت اور بہترین ییشہ وارانہ مہارت سے اب لیو ہچنسن بہت تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے