جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے سردیاں قریب آتی جارہی ہیں، اور پھل کھانے کے شوقین افراد اس موسم میں بہت سے مزیدار پھلوں کو استعمال کرسکتے ہیں۔
ویسے تو ہر موسم میں ہی کوئی نہ کوئی خاص پھل موجود ہوتا ہے، جیسے گرمیوں میں آم اور تربوز ہیں، ویسے ہی سردیوں میں لوگ انار اور کینو نے جیسے پھلوں کا انتظار کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سردیون میں اگنے والے پھل جنتے مزیدار ہوتے ہیں ان کے اتنے ہی فوائد بھی موجود ہیں؟ اگر نہیں تو ان پھلوں کے بارے میں یہاں جانیں:
سیب
سیب کھانا کس کو پسند نہیں؟ یہ سرخ، پیلے اور سبز تینوں ہی رنگوں میں موجود نہایت مزیدار پھل ہے، روزانہ صبح ایک سیب کھائیں، اس سے ذیابطیس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
انگور
چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے انگور کسی بھی وقت مل جائیں، کھائے بغیر نہیں رہا جاتا، انگور میں پوٹیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہے، اس سے جلد کے بہت سے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ انگور بہتر بینائی کے لیے اچھا پھل مانا جاتا ہے۔
کيوی
اس مزیدار پھل میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہے، اس لیے اگر آپ کو رات میں سونے میں پریشانی ہے تو اس پھل کو کھانا شروع کردیں، اس کے علاوہ کیوی کا استعمال وزن کو کنڑول رکھتا ہے، اور جلد کو تازہ رکھتا ہے۔
انار
انار کا شربت ٹینشن کو دور کرتا ہے، ویسے بھی اس پھل کے دانے نہایت خوبصورت لگتے ہیں، ویسے ہی انار جیسے پھل کو کون کھانا پسند نہیں کریں گا؟
کینو
کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، ویسے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس پھل سے گلا خراب ہوجاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں کا یہ پھل گلے کی خراش کو بہتر بھی کرسکتا ہے۔
امرود
امرود قبض سے نجات دلانے کے لیے بہترین پھل ہے، لوگ پکے ہوئے امرود سے زیادہ کچے امرود کھانا پسند کرتے ہیں۔
اس لیے سردیوں کا موسم آتے ہی ان تمام پھلوں کو کھانا بالکل مت بھولیں۔