اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔
آئی بی سی کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 19 پیسے تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 53 روپے19 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 84 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 49 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس میں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔