خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.4 ریکارڈ

دیر لوئر: تیمرگرہ سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

آئی بی سی کے مطابق لوئردیر، تیمرگرہ، سوات، بونیر، چترال سمیت مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے