پاکستان تحریک انصاف آج کوٹ ادو میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اسموگ اور دھند کے باوجود تیاریاں زور و شور جاری ہیں۔
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے میونسپل اسٹیڈیم میں شدید دھند اور اسموگ کے باوجود جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں اور جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی جارہی ہیں،جبکہ خواتین کے بیٹھنے کے لیے الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جارہی ہیں، جلسہ میں کوٹ ادو کے علاوہ ضلع بھر اور لیہ اور ملتان سے بھی قافلے شرکت کریں گے۔سکیورٹی کے لیے 500سے زائد، پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بعد نماز جمعہ شروع ہوجائے گا اور عمران خان کی آمد 3بجےتک متوقع ہے۔
پلان کے مطابق عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے ، مگر موسم کی خرابی کی صورت میں زمینی راستے کا استعمال خارج از امکان نہیں ہے۔