پی آئی اےنےابوظہبی سے رحیم یارخان آنے والوں کو لاہور پہنچا دیا

باکمال لوگ ۔لاجواب سروس ،پی آئی اے حکام نے ابوظہبی سے رحیم یار خان آنے والے مسافروں کو لاہور پہنچا دیا ۔

ابوظہبی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے پرواز کولاہورمیں اتار لیا گیا ، پی آئی اےنے مسافروں کو بسوں کے ذریعے رحیم یار بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافروں نے طیارے سے باہر نکلنے سے انکار کردیا ۔

مسافروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے نے طیارے کا اے سی بند کردیا ،اے سی بند ہونے سے طیارے میں حبس پیدا ہوگیا اور بچے بلبلانے لگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے