اسامہ جانتا تھاعرب حکومتیں گرانےسے شدت پسندوں کومدد ملے گی ،سی آئی اے

اسامہ بن لادن کو بخوبی اندازہ تھاکہ لیبیا میں قذافی کے اقتدار کا خاتمہ شدت پسند وں کےلیے راستے کھول دے گا، عرب حکمرانوں کے خلاف تحریکوں کی حمایت پر القاعدہ رہنما نے قطری ٹی وی کے کردار کی تعریف بھی کی تھی۔ امریکی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویز میں اسامہ کی بیٹی کا ایران کے آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط بھی شامل ہے ۔

ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے قبضے میں لی گئی دستاویز میں اسامہ کے عالمی امور اور ’بہار عرب‘ سے متعلق بیوی بچوں سے گفتگو بھی سامنے آئی ہے ۔ اسامہ کا کہنا تھاکہ لیبیا میں شورش نے جہادیوں کو راستہ فراہم کیا۔ افراتفری اور قیادت سے محرومی القاعدہ کے فروغ کےلیے بہترین ثابت ہوگی۔ اسامہ نے ’بہار عرب‘ کی حمایت پر قطری ٹی وی کی تعریف بھی کی، تاہم بچوں کے لیے وارننگ دیے بغیر تشدد سے بھرپور مناظر نشر کرنے پر تنقید کی ۔

اپنے نظریات سے متعلق اسامہ نے اپنے خاندان کو بتایا کہ یہ ان کے اسکول اورگھر کے ماحول کا اثر تھا۔ اسامہ نے اخوان المسلمین سمیت کسی خاص گروپ سے رہنمائی لینے کی تردید کی ۔

ایک عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ کی بیٹی ایمان نےآیت اللہ خامنہ ای کو اپنے بہن بھائیوں ، اور دیگر افراد سے متعلق بھیجا جنہیں خفیہ طور پر ایران میں داخل ہونےپر گرفتارکرلیا گیاتھا۔

ایمن نے لکھا کہ وہ کئی بار تہران حکومت سے رہائی کی درخواست کرچکیں کہ ان کا خاندان مجبورا ایران میں داخل ہوا اور کبھی واپس نہیں آئے گا، تاہم ان کی رہائی کے بجائے ایران حکومت القاعدہ کے عراق میں ایران کی حامی فورسز اور ملیشیا ز پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔

اسی طرح القاعدہ کے دو رہنماؤں کی خط و کتابت میں ایرانی انٹیلی جنس سے رابطوں کا بھی ذکر ہے ۔

القاعدہ رہنما الحاج عثمان نےلکھا کہ ایران نے اسامہ کی بیٹی ایمان کی موجودگی سے آگاہ کیا ہے مگر اس بات پر آمادہ نہیں کہ اسامہ کی بیٹی ایران سے سعودی عرب جائے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے