نوازشریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش

سابق وزیر اعظم نواز نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔نواز شریف کی تین نیب ریفرنسز کو یک جا کرکے ایک فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر سماعت کا امکان ہے۔

نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آج بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں ایس ایس پی سیکیورٹی جمیل احمدہاشمی کافیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کادورہ کیا اور عمارت کی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ بھی لیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف جب پنجاب ہاؤس سے جب احتساب عدالت کے لیے روانہ ہوئے تو مئیر اسلام آباد، امیر مقام، تہمینہ دولتانہ اور دیگر رہنماپنجاب ہاؤس میں موجود تھے۔
احتساب عدالت نے 19 اکتوبر کونواز شریف کی تینوں ریفرنسز یک جا کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی تھی جس کے بعد فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان درخواستوں پردوبارہ سماعت کرنے کاحکم دیا۔

نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا تھا کہ درخواست مسترد کرنے کی کوئی قانونی وجہ بیان نہیں کی گئی ، آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ایک الزام پر صرف ایک ریفرنس چلایا جا سکتا ہے۔

نواز شریف ، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف اب تک نیب ریفرنسز کی 9 سماعتیں ہو چکی ہیں ۔ نواز شریف3جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر5مرتبہ پیش ہوئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باعث گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

عدالت نے مفرور ملزمان حسن نواز اور حسین نواز کو بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا ہے۔ وہ 10نومبر تک عدالت کے سامنے حاضر نہ ہوئے تو اشتہاری ملزم قرار پائیں گے۔

نواز شریف پر ان کی غیر حاضری میں ان کے نمائندے ظافر خان کے سامنے جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ان کی موجودگی میں 19اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ الزامات بے بنیاد، مضحکہ خیز ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے