صحت مند زندگی کا راز خالص دودھ میں مضمر

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے صحت مند زندگی کے لیے خالص دودھ کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔

برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی میں محققین نے انسان کی صحت مند زندگی کے حوالے سےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لیا اور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ توانا اور تندرست زندگی کا راز خالص دودھ میں مضمر ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایسی بھینسیں یا بکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔

دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں عام بھینس کی نسبت50 فیصدزیادہ غذائیت ہوتی ہےجب کہ ان میں وٹامنز کی مقدار اور دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں ۔

محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے ہیں، اس کے علاوہ خالص دودھ پینے والے کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ دودھ میں کیلشیئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں، مسوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے