حج انتظامات : سعودی حکومت کا24 ہزارافراد پرمشتمل طبی عملہ

hajj

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ حاجیوں کے علاج معالجے کے لئے 24ہزار افراد پر مشتمل طبی عملہ تعینات کر دیا

مشاعر مقدسہ کے آٹھ ہسپتالوں میں سن سٹروک کے مریضوں کے علاج اور پیچےدہ آپریشنوں کے لئے تمام انتظامات مکمل

سعودی وزارت ِ صحت نے رواں حج سیزن کے دوران دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حاجیوں کو ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 24ہزار سے زائد افراد پر مشتمل طبی و دفتری عملہ تعینات کر دیا ہے

حج کے پانچ دنوں کے دوران استعمال کے لئے منٰی کی خیمہ بستی، میدان عرفات اور مزدلفہ کی وادی پر مشتمل مشاعر مقدسہ میں واقع 8ہسپتالوں میں تمام بنیادی سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں اور ان میں 1300مزید بستروں کااضافہ کر دیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر حج مکہ ڈاکٹر مصطفی نے اخبارِمکہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے طے کردہ معیارات کے مطابق حاجیوں کو ضروری طبی سہولتیں فراہم کر نے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں –

وبائی امراض کی روک تھام کے لئے دوسرے ملکوں سے آنے والے حاجیوں کے طبی معائنے کے لئے جدہ ایئر پورٹ اور بندرگاہ پر 700افراد پر مشتمل طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔

انہوںنے بتایا کہ اس سال حج موسم گرما میں ہو رہا ہے ‘چنانچہ مشاعرِ مقدسہ میں واقع تمام آٹھ ہسپتالوں میں سن سٹروک کے مریضوں کے علاج کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ان تمام ہسپتالوں میں 24گھنٹے ڈائیلسز کی سہولت مہیا کرنے کے علاوہ ایمر جنسی آپریشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ حج سیزن کے دوران ان ہسپتالوں میں500حاجیوں کی انجیو گرافی اور 30کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے