پنجاب حکومت کا سخت قدم

Maroon_background-930x630

شعبہ قانون ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کے اوقاتِ کار میں تاحکم ثانی شام چھ بجے تک توسیع

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل احد خان چیمہ نے زیر التواءمقدمات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات دورکرنے کے لئے لیگل کیڈر ایل ڈی اے کے تمام افسران و اہلکاروں کے اوقات کار میں تاحکم ِثانی شام چھ بجے تک توسیع کر دی ہے ۔

لاءڈائریکٹوریٹ میں تعینات افسران و اہلکاروں اور دیگر ڈائریکٹوریٹس میں کام کرنے والے لیگل کیڈر کے ملازمین کو صبح آٹھ بجے دفتر آنے کے بعد اور شام چھ بجے واپس جاتے ہوئے دونوں وقت بائیومیٹرک حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

عدالتوں میں پیش ہونے والے اہلکار اور افسران بھی پیشی سے قبل صبح آٹھ بجے سے پہلے دفتر آکر اپنی بائیو میٹرک حاضری لگائیں گے ۔ یہ حکم زیر التواءکیسوں کے خاتمے تک نافذ العمل ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے