ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

کراچی: حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

آئی بی سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔

موبائل فون سروس رات 9 بجے تک معطل رہے گی۔ اب تک جن شہروں میں موبائل سروس معطل کی گئی ان میں کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی شامل ہیں۔ موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا جس سے انہیں رابطوں میں پریشانی کا سامنا ہے۔

حضرت امام حسین اوران کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ راستے کنٹینرزلگا کربند کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے جو آج رات تک برقرار رہے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے