کراچی کی ترقی کے اثرات ملک پر مرتب ہوتے ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں ۔

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کے دوران گفتگووزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جسے کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔

انہوں نےدوران ملاقات صوبے کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت پر بات کی۔
اس موقع پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کی جان و مان کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، اس ضمن میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز ہے اس ضمن میں صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات اور کل پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے