ابوظبی میں کار کی نمبر پلیٹ ایک کروڑ درہم میں نیلام

شیخوں کی شاہ خرچیوں کی انوکھی مثال، ابوظہبی میں کار کی قیمتی نمبر پلیٹ10 اعشاریہ 1 ملین (ایک کروڑ سے زائد) درہم میں نیلام کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر دوڑتی بھاگتی، مہنگی گاڑیوں کی چمک دمک ایک عدد پر مشتمل خصوصی لائسنس پلیٹ کے بغیر ادھوری ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک کے امرا ءاکثر و بیشتر اپنے پسند کی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے پیسہ پانی کی طرح بہاتے دکھائی دیتے ہیں۔

ابوظہبی کے ایمیریٹس پیلس ہوٹل میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے۔

نیلامی کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر’2‘ پر مشتمل تھی 10ملین درہم میں خریدلی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے