کیا آپ جانتے ہیں کہ XP ونڈوز وال پیپر کی یہ مشہور تصویر کس نے، کب اور کہاں کھینچی

دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں کی ہوم سکرین پر ونڈوز ایکس پی کے س مشہور وال پیپر کو بہت زیادہ پسند کیا گی تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس فوٹوگرافر کی ہے۔ اس مشہور ونڈوز ایکس پی وال پیپر کو ’’بلس‘‘کا نام دیا گیا تھا ۔

یہ تصویر 21برس قبل مشہور فوٹو گرافر چارلس اورئیر نے کھینچی تھی۔996 1میں چارلس نے یہ مشہور تصویر کیلیفورنیا کی سونوما کاؤنٹی میں لی تھی۔

پہلے یہ تصویر ایک اشتہاری کمپنی کو بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا اور 2000 میں

اس کے حقِ ملکیت لینے کے بعد اسے ونڈوز ایکس پی میں لگایا تھا۔یہ تصویر ایک درمیانے درجے کے کیمرے سے کھینچی گئی تھی۔

چارلس اس وقت 76برس کے ہیں اور اپنی اس تصویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جاسکتا ہے اور شہرت کا ہر لمحہ میں نے خوب محظوظ کیا ہے۔

چارلس اس وقت اسمارٹ فون کےلیے تصاویر کھینچ رہے ہیں تو دوسری جانب جرمنی کی لفت ہانسا ایئرلائن کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

اس منصوبے کا نام ’نیواینجلس آف امریکا‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کے اسمارٹ فون کےلیے وال پیپر بنائے جاسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے