شیخ رشید کا احسن اقبال سے استعفے کا مطالبہ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے مسئلے پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، کسی سیاسی جماعت نے اس معاملے پر کوئی سیاست نہیں کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ احسن اقبال کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہی مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ سامنے لانے پر میرا شکریہ ادا کیا، جن علاقوں سے جنازے اٹھے وہ ن لیگ کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے، کون سی طاقتوں کی وجہ سے شہداء کی میڈیکل رپورٹ نہیں دی جا رہی؟

شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے، بے نظیر شہید اسپتال میں 2 نوجوانوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے، راولپنڈی کےاسپتالوں میں کوئی انتظامات نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئی 8 کی امام بارگاہ پر حملہ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، وہاں 2 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور کل کے جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے آرمی چیف کو دھرنے کا معاملہ حل کرنے کی درخواست کی، حکومت کے 188 بندے گھروں میں چھپے ہوئے تھے جو باہر نکلا اس نے کام خراب کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ابھی کسی کی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی، اس لئے ایف آئی آر بھی درج نہیں ہو رہی، شہباز شریف معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی اور شہباز شریف کو لاہور کے دھرنے کا حل نکالنا چاہئے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اعلان کیا کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی حمایت میں باہر نکلیں گےتاہم عمران خان کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے