آزاد کشمیر سمیت پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا سات روزہ دورہ اٹلی

میلان ( ممتاز حسین چودھری)

آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چار صوبائی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اٹلی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے طلبا کو ایک دوسرے ممالک میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے آمادہ کرنا تھا۔ اس وفد میں شریک پاکستان ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یورپ کے دوسرے ممالک کے دوروں پر روانہ ہو گے جس کا مقصد مزید یورپی ممالک کے طلبا کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آمادہ تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی اور محمد شریف خان عباسی

آزاد کشمیر کی سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کلیم عباسی نے روم کی ایک یونیورسٹی کے دورے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا دورہ کامیاب رہا اور یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو پاکستان میں فکلٹی لیول پر تعلیم مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر محمد خورشید خان نے کہا کہ ہم نے حکومت پاکستان کی جانب سے اطالوی طلبا کے لئے سکالرشپ کی بھی پیشکش کی ہے اور جس پر میلان پولی ٹیکنکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کافی معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی اور انھوں نے طلبا کے یونیورسٹیوں کے مابین تبادلے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پروفیسرانجینیرخورشید خان وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان

جبکہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر سروش لودھی نے اس دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم سمجھا اور کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہو گا جس میں کسی یورپی ملک نے اپنے طلبا کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس دورہ کو پاکستان اور یوروپین ممالک کے طلبا کے لئے اس دورے کو نئے افق کے آغاز سے تعبیر کیا۔

پروفیسر سروش لودھی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی

وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی

میلان میں کشمیر کی معروف سماجی شخصیت محمد شریف خان عباسی نے اس وفد کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام میلان کے ایک معروف کشمیری ریسٹورانٹ پر کیا جہاں مہمانوں کی تواضح کشمیری، اور پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ اور آخر میں حلقہ ادب وثقافت اٹلی کے صدر مشہور شاعر احمد نصیر ملک نے اپنا کلام پیش کر کہ خوب داد وصول کی۔

احمد نصیر ملک شاعرِ- ادیب میلان اٹلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے