پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں، سی آئی اے چیف کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے دھمکی دیتے ہوئے ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکا ان کے خاتمے کے لئے کچھ بھی کر گزرے گا۔

کیلی فورنیا میں نیشنل ڈیفنس فورم سے خطاب کے دوران سوال جواب کے سیشن میں امریکی ایجنسی سی آئی اے کے چیف مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا ہر قیمت پر پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ چاہتا ہے، اگر پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہا تو امریکا انہیں خود ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مائیک پومپیو نےکہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پاکستانی انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ سی آئی اے کے چیف کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے قبل آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے سفر کے دوران جہاز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اسلام آباد پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، ہمیں یقین ہے پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے دعووں پر پورا اترے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے