امریکا میں 6 سالہ بچہ اللہ کہنے پر پولیس کے حوالے

ہیوسٹن: امریکا میں پرائمری اسکول ٹیچر نے 6 سالہ ذہنی معذور مسلمان بچے کو اونچی آواز میں لفظ ’’اللہ‘‘ کہنے پر پولیس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں زیر تعلیم دماغی معذور بچے کو لفظ اللہ کہنے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، اسکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ محمد سلمان نامی 6 سالہ طالب علم گونگا نہیں وہ بول سکتا ہے اور اسے لفظ اللہ کہتے ہوئے کلاس کے دیگر بچوں نے بھی سنا ہے۔

دوسری جانب سلمان کے والد کا مؤقف ہے کہ بچہ ڈاؤن سنڈروم نامی دماغی مرض میں مبتلا ہے اور وہ ذہنی طور پر مفلوج اور بولنے سے قاصر ہے لیکن پرائمری اسکول ٹیچر نے بچے کو دہشت گرد سمجھ کر پولیس کے حوالے کردیا جو خود کو انصاف کے علم بردار کہنے والے امریکا کے منہ پر طمانچہ ہے۔

محمد سلمان کے والد مہر نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کا رویہ امتیازی سلوک ہے، دوسری جانب امریکا میں بچوں کے حفاظتی ادارے (چائلڈ پروٹیکشن سروسز) اور پولیس اس واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے