ایم کیوایم لندن کی آج یادگارشہدا پر حاضری، نائن زیرو کے راستے سیل

کراچی: ایم کیوایم لندن کو یادگار شہدا جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے پولیس نے راستے سیل کرکے بھاری نفری تعینات کردی۔

کراچی میں پولیس نے عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک جانے والے راستے کو بسیں لگا کر بند کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری عائشہ منزل اور عزیز آباد کے علاقے میں تعینات ہے اور جناح گراؤنڈ، نائن زیرو جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم لندن نے آج یوم شہادت منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے رہنما آج یادگار شہدا پر حاضری دیں گے، اور ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کی یاد گار شہدا پر متوقع آمد کے باعث پولیس نے رات سے ہی سیکیورٹی اقدامات کرنا شروع کردیے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری یادگار شہداء، لیاقت علی خان چوک اور شہداء قبرستان کے اطراف میں تعینات ہے۔ یادگار شہداء کے باہر پولیس کی واٹر کینن بھی موجود ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے